سال کے آخر تک7 کروڑ افراد کی ویکسینیشن کے ہدف سے تجاوز کر جائیں گے،اسد عمر

اسلام آباد(سی این پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سال کےآخرتک7کروڑافرادکوویکسین لگانےکاہدف رکھاگیاتھا ، ہم جلداپنے طے کردہ ہدف سے تجاوز کر جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سال کے آخر تک7 کروڑافرادکوویکسین لگانےکاہدف رکھاگیاتھا، جس میں سے 5کروڑسےزیادہ افرادکوویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے اور 2کروڑسےزیادہ افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے، ہم جلداپنےطےکردہ ہدف سے تجاوز کر جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں