اسلام آباد(سی این پی)انتخابی معاملات پر نظر رکھنے والی تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) بل میں قانونی خامیوں کی نشان دہی کر دی ہے۔فافن نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پیچیدہ صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ 2017 میں انتخابی اصلاحات مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے کی گئی تھیں، حکومت اس بار بھی مشاورت اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی روایت کو برقرار رکھے۔فافن کے مطابق حکومت اور سیاسی جماعتیں سیاسی فیصلہ سازی کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر مت ڈالیں، سیاسی اتفاق رائے کے بغیر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی گئی تو آئندہ انتخابات کے جائز ہونے پر سوالات اٹھ جائیں گے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر چکا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ووٹ چوری کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت
وزیراعظم نے ترقی کیلئے تاجروں سے مدد مانگ لی
پولیس کے شعبہ میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں،مریم نواز
اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
قومی اسمبلی کمیٹیاں: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ، محمد علی رندھاوا کی تعیناتی کا فیصلہ
پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار
ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی ڈے جمعہ کو منایا جائے گا
جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار