افغانستان میں خانہ جنگی کے امکانات ختم ہو رہے ہیں،گلبدین حکمت یار

کابل(سی این پی) افغانستان میں حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی کے امکانات ختم ہو رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا۔حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہوتی ہے، افغانستان میں ایک پارٹی کی حکومت ہونی چاہئے، وزیر اعظم عمران خان نے جرات مندانہ طور پر کہا کہ افغان جنگ میں جانا غلطی تھی، بھارت کو چاہئے وہ بھی اس سے سیکھے، امریکا کو ایبسولوٹلی ناٹ کہنے اور فوجی اڈے نہ دینے پر عمران خان کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنج شیر میں اب بھی بہت سے ممالک سازشیں کررہے ہیں، فرانس کا اس میں ہاتھ ہے، گلبدین حکمت یار نے کہا کہ بیرونی افواج کے نکلنے کے بعد افغان عوام بہت خوش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں