معروف شوبز سٹار احسن خان قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کے خیر سگالی سفیر مقرر

اس تقرر سے معاشرے میں بچوں کے حقو ق پر مکالمے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ، افشاں تحسین

اسلام آباد(سی این پی) پاکستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے قائم قومی کمیشن برائے حقوق اطفال (این سی آر سی) نے معروف شو بز سٹار احسن خان کو اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا ہے ۔ معروف شوبز سٹار کی اس تعیناتی کیلئے کمیشن کو یورپی یونین کے اعانت شدہ حقوق پاکستان پراجیکٹ (ایچ ای پی) کے تعاون حاصل ہے، واضح رہے کہ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی یہ معروف شخصیت قومی کمیشن برائے حقوق اطفال (این سی آر سی ) کو پاکستان میں بچوں کے حقوق کی حفاظت بالخصوص بچوں کیساتھ زیادتی ، بچوں کے استحصال ، بچوں پر تشدد اور بچوں کو نظرانداز کرنے کے عمل سے بچانے کے کیلئے کمیشن کی معاونت کرنے کیساتھ ساتھ کمیشن کی اواز کیساتھ آواز ملائیں گے ۔ احسن خان پاکستان میں پسماندہ بچوں کے مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے اپنے اثرورسوخ اور شہرت کو بروئے کار لاتے ہوئے خاص طور پر انتہائی پسماندہ بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے لوگوں کو آگے بڑھنے اور انکی مدد کرنے کی ترغیب بھی دیں دیں گے، احسن خان کے خیر سگالی سفیر مقرر ہونے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کمیشن کی چیئرپرسن افشاں تحسین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ احسن خان کمیشن کا خیر سگالی سفیر مقرر کرنے سے معاشرے کے مختلف طبقات میں مکالمے کو فروغ دینے اور بچوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، کمیشن کی چیئر پرسن نے احسن خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ،آپ ذرائع ابلاغ اور فن کے ذریعے بچوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستان میں بہت سے لوگوں کے لئے طاقور محرک اور اور رول ماڈل ہیں۔ آپ سماجی آگاہی کے لئے بچوں کے ساتھ زیادتی کے مسئلے کو پیش کرنے اور بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے خصوصی تعریف کے مستحق ہیں۔اس موقع پر احسن خان نے کہا کہ این سی آر سی کے خیر سگالی سفیر ہونے کا اعزاز حاصل ہونا انکے لئے انتہائی قابل قدر ہے۔ “ہم سب کو اپنے آپ سے پوچھنے کے لیے ایک لمحہ نکالنا چاہیے کہ کیا ہم اپنے بچوں کے ساتھ صحیح سلوک کر رہے ہیں۔ ممکن ہے کہ ہمارے لئے اس سوال کا جواب پریشان کن ، مگر مجھے امید ہے کہ ، ہمارا معاشرہ مجموعی طور پر بچوں کے بنیادی حقوق سے انکار کے خلاف کارروائی کرنے پر ہماری حوصلہ افزائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے عملی اقدامات ضروری ہیں اور مطمئن ہو کر بیٹھ جانا اب کوئی آپشن نہیں ہے۔اس موقع پر حقوق پاکستان پراجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سینئر کی ایکسپرٹ حقوق حقوق پاکستان سیما جعفر نے بھی کمیشن اور معروف شو بز سٹار احسن خان کے درمیان شراکت داری کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ اس شراکتداری سے ہمارے بچوں کو متاثر کرنے والے اہم مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں مدد دے گی، کیونکہ ” ہمارا مشاہدہ ہے کہ عوامی شخصیات بچوں کے حقوق کی ایڈووکیسی اور ہر لڑکی اور لڑکے کی زندگی میں تبدیلی لانے میں ایک طاقتور اور موثر آواز ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ایکٹ (2017) کے تحت 28 فروری 2020 کو تشکیل دیا گیا ،اس ایکٹ کے تحت کمیشن پاکستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کا وسیع اختیار رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں