کویت،تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں

کویت سٹی(سی این پی)کویت میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سیکیورٹی مہم جاری ہے، جہاں متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں ہیں۔سیکیورٹی مہم کے دوران بنید القار کے بعد الجہرا میں بھی 150 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کو دھر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الجہرا سیکورٹی ڈائریکٹریٹ کی جانب سے شروع کی گئی سکیورٹی مہم کے نتیجے میں 150 رہائشی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں سے 70 رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار ہوئے جبکہ باقی مفرور افراد تھے۔رپورٹ کے مطابق رہیا الباریہ کے علاقے میں 80 افراد کو اونٹ چارہ بازار سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں کے خلاف بھاگ جانے کی وجہ سے ان کے کفیلوں نے مقدمات درج کرائے ہوئے تھے جبکہ ان میں سے کچھ رہائش گاہ کی خلاف ورزی کرنے والے تھے۔گرفتار ہونے والوں میں سے کئی گرفتاری کے دوران کچھ دوسرے اسپانسرز (کفیل) کے لیے کام کر رہے تھے، گرفتار ہونے والوں میں زیادہ تر بھارتی اور عرب شہری شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد کا بیان قلمبند کرنے کے لئے انہیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ان افراد کو پناہ دی، ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جنہوں نے انہیں نوکریوں پر رکھا اور انہیں پناہ دی، انہیں قید کیا جائے گا جس کے بعد ملک بدر کیا جائے گا اور کویت میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں