بائیڈن انتظامیہ کے لیے امیگریشن بحران درد سر بن گیا

واشنگٹن(سی این پی)امریکی ریاست ٹیکسس کی سرحد پر 14 ہزار مہاجرین نے خیمے قائم کرلیے، اگست میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے لیے امیگریشن بحران درد سر بن گیا، ریاست ٹیکسس کی سرحد پر 14 ہزار مہاجرین نے خیمے بنالیے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ سرحد سے غیر قانونی داخلے کے واقعات میں 300 فیصد اضافہ ہوا، اگست میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کی۔ری پبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے ڈی پورٹیشن فلائٹس منسوخ کردیں تاہم ہوم لینڈ سیکیورٹی کا دعویٰ ہے کہ وسطیٰ امریکا کو ڈی پورٹیشن فلائٹس جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں