پنجاب کو پولیو فری بنانے کا مشن،انسداد پولیو مہم کا آغاز

لاہور(سی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ، مہم کے دوران 100 فیصد ویکسی نیشن کا ہدف پورا کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انسدادپولیو کی 5روزہ مہم کاآغاز کردیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نےبچوں کوپولیو ویکسین پلاکرمہم کاآغازکیا ، 5روزہ انسدادپولیو مہم24ستمبرتک جاری رہے گی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 5سال سے کم عمر کے 1کروڑ68لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ایک لاکھ 56ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مہم کے دوران 100 فیصد ویکسی نیشن کا ہدف پورا کیا جائے گا، پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔بچوں کو قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں، پولیو ورکرز کیلئےحفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، عوامی نمائندے بھی انسداد پولیو ویکسی نیشن میں اپنا کردار ادا کریں۔دوسرے صوبوں سے آنے والے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائی جائے، پنجاب کو پولیو فری بناناہمارا مشن ہے، کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسی نیشن سے محروم نہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں