امریکا میں بچوں کو کووڈ 19 ویکسین لگانے کی اجازت دینے پرغور

واشنگٹن(سی این پی)امریکا میں بچوں کو کووڈ 19 ویکسین لگانے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا گیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق 22 سو 68 بچوں پر کیے گئے تجربات حوصلہ افزا ہیں۔ میڈیا کے مطابق امریکی حکومت بچوں کو کووڈ 19 ویکسین لگانے کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے، ملک بھر میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر شاٹس بھی لگانا شروع کردیے گئے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ حکام کو 5 سے 11 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کی اجازت کی درخواست دی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ تجربات سے ثابت ہوا کہ بچوں کے لیے کرونا ویکسین محفوظ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق 22 سو 68 بچوں پر کیے گئے تجربات حوصلہ افزا ہیں۔امریکا میں اس وقت ویکسین کے بوسٹر شاٹس کے حوالے سے بھی بحث جاری ہے اور ماہرین کی جانب سے اس پر مختلف آرا پیش کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں