امریکا نے معیشت پر قرضوں کی حد میں 480 ارب ڈالر کا اضافہ کر دیا

واشنگٹن(سی این پی)امریکی سینیٹ نے قرضے کی حد بڑھانے کی منظوری دے دی، امریکا نے معیشت پر قرضوں کی حد میں 480 ارب ڈالر کا اضافہ کر دیا۔امریکی سینیٹ میں بحث کے بعد بل کے حق میں 50 اور مخالفت میں 48 ووٹ آئے، قرضوں کی حد بڑھنے سے امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ 3 دسمبر تک ٹل گیا، قرضے کی حد نہ بڑھائی جاتی تو دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس اور اجناس کی قیمتیں گر جاتیں۔بل کو منظوری کے لیے اب ایوانِ نمائندگان میں بھیجا جائے گا جس کے بعد صدر بائیڈن اس پر دستخط کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں