ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(سی این پی)ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ تعداد گھٹ کر 1 ہزار سے نیچے آگئی، مثبت کیسز کی شرح بھی 1 فیصد پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 19 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 106 ہوگئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 767 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 955 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے40 ہزار 584 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 98 لاکھ 67 ہزار 632 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.88 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 540 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 6 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 740 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 3 کروڑ 27 لاکھ 23 ہزار 61 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں