دبئی میں گاڑیوں کی مہنگی ترین نمبر پلیٹس کی نیلامی

دبئی(سی این پی)اماراتی ریاست میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیلئے 3، 4 اور 5 نمبروں والی خصوصی نمبر پلیٹس نیلامی کیلئے پیش کردی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی کیلئے پیش کی گئی ہیںجس کیلئے شہریوں کو 5 ہزار درہم کا سیکیورٹی چیک آر ٹی اے کے نام پر جمع کرنا ہوگا جب کہ 120 درہم ناقابل واپسی جمع کرانے ہوں۔نمبر پلیٹوں میں کے A,B,H,I,K,L,M,N,O,P,Q,R,S,T,U,V,W,X کوڈ استعمال کیے جائیں گے جب کہ بولی 17 اکتوبر کو صبح شروع ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں مئی میں خصوصی نمبرپلیٹ کی نیلامی کا دوسرا عالمی ریکارڈ قائم ہوا تھا جس میں 25 لاکھ درہم میں اے اے 9 کی نمبر پلیٹ نیلام کی گئی تھی۔خیال رہے کہ رواں برس اگست میں دبئی میں خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی میں E 55 نمبر کی پلیٹ 16 کروڑ (3.64ملین درہم)میں فروخت ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں