امریکہ خطے میں تنا ئوکا ذمہ دار، ناقابل تسخیر فوجی صلاحیت بننا ہمارا مقصد ہے،کم جونگ ان

پیانگ یانگ(سی این پی)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ خطے میں تنائو کا ذمہ دار امریکا ہے، ہمارا سب سے اہم مقصد ایک ناقابل تسخیر فوجی صلاحیت کا حصول ہے جسے کوئی بھی چیلنج کرنے کی جرات نہ کر سکے۔شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان نے دفاعی ترقی کی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں تمام تر تنائو کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے رویئے پر بھی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوجی توازن بگاڑنے کی کوششیں خطے کیلئے خطرے کا باعث ہیں، شمالی کوریا کی فوج کا مقصد جنوبی کوریا کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں