مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز ملک میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک

لاہور(سی این پی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز ملک کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔پرویز ملک گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے تھے۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر محمد بھٹی، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج عمر عطا بندیال، سابق گورنر لطیف کھوسہ، زعیم قادری، لیاقت بلوچ، فرید پراچہ، شہبازشریف، خواجہ آصف، راناثنااللہ، رانا تنویر اور احسن اقبال سمیت سول سوسائٹی کی اہم شخصیات اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں