اسلام آباد (سی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے مشاورت مکمل ہو گئی۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ وزراعظم چاہتے تھے کہ افغانستان کی صورت حال کے باعث لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید مزید کچھ ماہ اپنے عہدے پر رہیں۔عامر ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ میں کہاکہ آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے 3 سے 5 نام آئیں گے، ان 3 سے 5 ناموں میں سے وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی منظوری دیں گے۔
کسی بھی حالات میں عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، فل کورٹ کا اعلامیہ جاری
وزیراعلیٰ پنجاب کی کیٹل مارکیٹ میں صرف ویکسی نیٹڈ مویشی لانے کی پابندی عائد کردی
وفاقی وزیر داخلہ کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات، صوبے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کی چیف جسٹس سےملاقات میں خط سمیت ٹیکس اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی، اعظم نذیر تارڑ
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات
سینیٹ کی 11 نشستوں پر انوار الحق کاکڑ سمیت 9 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب
پاکستان میں ہوئے بیشتر دہشتگرد حملوں میں امریکی ساختہ اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
وزیراعظم کا نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ، یادگار شہداء پر حاضری
صدر مملکت سےبرطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ اہمیت کےامور پر تبادلہ خیال
پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق