تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی کے حوالے سے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی ، کورونا کے باعث تعلیمی اداروں میں 6دن کلاسزشروع کی گئی تھیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اب پیر سے جمعہ تک کلاسز ہوں گی۔خیال رہے کورونا کے باعث تعلیمی اداروں میں 6 دن کلاسز شروع کی گئی تھیں۔یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا تھا اور تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی شرط ختم کردی گئی تھی۔واضح رہے پاکستان نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،086 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 27 اموات ریکارڈ کی گئیں، اس دوران مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں