ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج سے پیرس میں ہو گا

پیرس(سی این پی) ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج سے پیرس میں ہو گا،وفاقی وزیر اقتصادی امورحماد اظہر کی سربراہی میں وفد عمل درآمد رپورٹ پیش کرے گا۔پاکستان کی بلیک لسٹ سے بچنے اور گرے لسٹ سے نکلنے کی بھرپور کوشش جاری ہیں اور اسی سلسلہ میں ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج سے پیرس میں ہو گا جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امورحماد اظہر کی سربراہی میں وفد عمل درآمد رپورٹ پیش کرے گا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) میں منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کی مالی امداد کے خاتمے کے لیے کیے گئے پاکستان کے اقدامت پر غور کیا جائے گا جبکہ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 18 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں 205 ممالک اور عالمی تنظیمیں شرکت کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں