ریاض(سی این پی)مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ۖ میں کورونا وبا کے پھیلا ئوکی روک تھام کے لیے عائد کی گئی سماجی فاصلے کی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔الحرمین الشریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی ہیں جس کے بعد مسجدالحرام اور مسجد نبویۖ میں آج سے سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کی جائیں گی۔الحرمین الشریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا وبا سے قبل کی صفوں کی اصل حالت کو بحال کیا جا رہا ہے جس کے بعد اب مکمل افرادی گنجائش کے ساتھ نمازیں ادا کی جاسکیں گی۔انتظامیہ کے مطابق مسجدالحرام کے صحن مطاف میں بھی سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی گئی ہیں۔طواف یا سعی کرنے والوں کے لیے سماجی فاصلے کا اصول ختم کر دیا گیا ہے تاہم ماسک کی پابندی برقرار ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم علیہ السلام کے گرد لگائے گئے بیریئر بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔
پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری
ایران کے صدر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات، تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے، اسد قیصر
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
مریم نواز نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے، مزار اقبالؒ پر حاضری
ایل این جی ریفرنس، شاہدخاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کیخلاف سماعت ملتوی
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس، اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
9 مئی مقدمات، شیخ رشید نے بریت کی درخواست دائر کر دی