ہیٹی میں 15 امریکی عیسائی مبلغین اور ان کے اہلخانہ کو اغوا کر لیا گیا

ہیٹی(سی این پی)ہیٹی میں امریکا سے تعلق رکھنے والے 15عیسائی مبلغین اور ان کے اہلخانہ کو اغوا کر لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی مبلغین اور ان کے اہلخانہ کو مسلح گینگ نے اس وقت اغوا کیا جب عیسائی مبلغین کا گروپ یتیم خانے کے دورے سے واپس آ رہا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ واقعے سے باخبر ہیں اور بیرونِ ملک امریکی شہریوں کی حفاظت سب سے اہم ترجیح ہے، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔خیال رہے کہ ہیٹی کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ اغوا کی وارداتیں ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں