وسطی ایشیائی ریاستوں میں امریکی فوج کی موجودگی کسی صورت قبول نہیں، سرگئی ریابکوف

ماسکو(سی این پی )روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ وسطی ایشیائی ریاستوں میں امریکی فوج کی موجودگی کسی صورت قابل قبول نہیں۔سرگئی ریابکوف نے روس کے دورے پر آئی نائب امریکی وزیرخارجہ وکٹوریہ نولینڈ سیملاقات کی اور وسطی ایشیائی ممالک میں ممکنہ امریکی موجودگی پر بات کی، روسی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے اس پر زور دیا ہے کہ سنٹرل ایشیائی ممالک میں امریکی فوج کی کسی صورت میں بھی موجودگی روس کے لیے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کی واپسی کے بعد امریکہ خطے میں فوجی ٹھکانے حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے جہاں سے بوقت ضرورت افغانستان میں فضائی کارروائی کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں