جام کمال کرسی بچا پائیں گے یا نہیں؟ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر کو طلب

کوئٹہ(سی این پی)وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے اسمبلی اجلاس 20 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔وزیر اعلی جام کمال کو حکومت اور اتحادیوں سمیت 24 اراکین کی حمایت حاصل ہیجب کہ حکومت سے ناراض دھڑا 15 ارکان پر مشتمل ہے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 23 رکنی اپوزیشن کسے ووٹ دے گی؟ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے اپوزیشن کے ووٹ اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اتحادیوں کی مشاورت سے نئے قائد ایوان کا انتخاب کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ 20 اکتوبر کو ان کی اکثریت ثابت ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں