جاز(JAZZ)صارفین کا استحصال جاری،16دن بعد بھی سروسزکی بحالی نہ ہوئی

جاز(JAZZ)انتظامیہ نے صارفین کا استحصال کرنے کی روش ترک نہ کی، کہیں کوئی شنوائی نہیں،صارفین سراپا احتجاج جاز(JAZZ) کو کوسنے پرمجبورہیں
جاز(JAZZ)کے انجینئرزسیلولر کمپنیوں کی تاریخ میں نااہلی کا ریکارڈ قائم کرکے اپنی مثال آپ بن گئے،سسٹم اپ گریڈیشن اورصارفین کی اذیت کا سفر ختم نہ ہوا
صارفین کی شکایات پر حسب سابق جاز(JAZZ)انتظامیہ کے پاس زحمت کےلئے معذرت خواہ ہیں (Sorry for inconvenience)کے سوا کوئی جواب نہیں
صارفین کے حقوق کی کھلی پامالی کے باوجود پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی جاز(JAZZ)انتظامیہ کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے

اسلام آباد(سی این پی)جاز(JAZZ)انتظامیہ نے صارفین کا استحصال کرنے کی روش ترک نہ کی،کہیں کوئی شنوائی نہیں،صارفین سراپا احتجاج،جاز(JAZZ)انتظامیہ کو کوسنے پر مجبورہیں،پی ٹی اے حکام صارفین کی شکایات کا ازالہ کروانے میں ناکام،پاکستان کی سب سے بڑی سیلولر کمپنی کی دعویدارجاز(JAZZ) نے 16 روزقبل منصوبہ بندی کیساتھ سسٹم کی اپ گریڈیشن شروع کی اور ایک دن ( 4نومبر)کےلئے سروسز کی عدم دستیابی پرصارفین سے معذرت کی،جاز(JAZZ)کے انجینئرزسیلولرکمپنیوں کی تاریخ میں نااہلی کا ریکارڈ قائم کرکے اپنی مثال آپ بن گئے،سسٹم اپ گریڈیشن اورصارفین کی اذیت کا سفر ختم نہ ہوسکا ،جاز کی سہولیات اور خدمات کی عدم دستیابی نے صارفین کا سکون غارت کر دیا،اگر بات کی جائے سوشل میڈیا پر جاز کی نت نئی پروموشنزکی اشتہاری مہم کی توجاز کے آفیشل پیج پر نئی پروموشنز کے اشتہارات پر کمنٹس کرتے ہوئے صارفین نے جاز(JAZZ)انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور شدید تنقید کرتے ہوئے سسٹم اپ گریڈیشن کے اختتام کی تاریخ مانگی ،بعض صارفین نمبر کی بندش،ان کمنگ اور آئوٹ گوئنگ کالز،انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہ ہونے پر نوحہ کناں نظرآئے،متعدد صارفین جاز کی ایپس خصوصا جاز ورلڈ کےفعال نہ ہونے کی وجہ سے درپیش مسائل پرذہنی کوفت اور کرب کا اظہار کرتے نظر آئے، صارفین نے جاز(JAZZ)کی ناقص سروسز پر کھل کر تنقید کی اورجاز(JAZZ)انتظامیہ سے جواب مانگا مگر حسب سابق جاز(JAZZ)انتظامیہ کے پاس زحمت کےلئے معذرت خواہ ہیں (Sorry for inconvenience)کے سوا کوئی جواب نہیں،جاز(JAZZ)کمپنی ہر جگہ دستیابی کا نعرہ تو لگاتی ہے مگر نصف ماہ سے زائد گزر گیا جاز(JAZZ)کی سروسز کی دستیابی صارفین کے لئے خواب بن چکا ہے،ہیلپ لائن اور ای میل کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کے جواب میں صرف وقت مانگا جا رہا ہےاور جلد ازجلد سروسز کی بحالی کا لولی پاپ دیا جارہاہے، شکایات کے ازالے کےلئے کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی سنجیدہ کوشش جسکی وجہ سے صارفین جاز(JAZZ)سے مایوس ہوتے نظرآرہے ہیں،صارفین کے حقوق کی کھلی پامالی کے باوجود پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) جاز(JAZZ)انتظامیہ کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے اورپی ٹی اے نے صارفین کو جاز(JAZZ)کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے،جاز(JAZZ)کی غلطیوں کا خمیازہ صارفین بھگت رہے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں مگر انکی کہیں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے جو کہ ارباب اختیاراورمقتدرقوتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں