ڈاکٹرفیصل سلطان کی بل پرنظرثانی کی اپیل کاخیرمقدم کرتے ہیں،پناہ پناہ

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن نے تمباکواورمیٹھے مشروبات پرہیلتھ کانٹری بیوشن بل کوپس پشت ڈالنے کے اقدام کوکڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بیماریوں کے بوجھ میں تیز ی سے اضافہ جاری ہے،دل،ذیابیطس،موٹاپا،کینسر جاں لیواہی نہیں،مہنگے علاج کے حامل امراض ہیں،ان کاعلاج سفید پوش شہریوں کے بس سے باہر ہے، انٹرنیشنل ڈائیبیٹس فیڈریشن کی ذیابیطس پرجاری رپورٹ پرہم وزیراعظم سے ہیلتھ ایمرجنسی کی توقع کررہے تھے،جب کہ دوسال سے مسلسل تاخیر کاشکارہیلتھ کانٹری بیوشن بل کومزید سات ماہ کے لئے پیچھے کی جانب دھکیل دینا،درست اقدام نہیں،جس کی صحت اورعوامی حلقے شدید مذمت کرتے ہیں۔ثناء اللہ گھمن نے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی جانب سے مبینہ طور پر تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ہیلتھ کانٹری بیوشن بل کے تحت ٹیکس میں اضافہ کی مخالفت کرنے پرسامنے آنے والی انگلش جریدہ بزنس ریکارڈرکی خبر پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہیلتھ کانٹری بیوشن بل کومزیدسات ماہ کے لئے ملتوی کرنا،کے اقدام نے نئے سوال پیدا کردیے،یہ سوچنے پرمجبورکردیاکہ کیا عوام کی صحت اوربیماریوں کے بوجھ میں اضافہ،حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں رہا،وفاقی وزیرشوکت ترین کایہ کہناکہ نئے ٹیکسز متعارف کرانے کا مناسب وقت نہیں،وزیر خزانہ کی ہٹ دھرمی انڈسٹری کی سپورٹ کوظاہر کرتی ہے،عوام سوال کرتی ہے کہ کیاکہ کیا 19ملین سے بڑھ کر33ملین کیسز کے ساتھ ذیابیطس کے امراض میں اضافہ کافی نہیں؟یامزید بیماریوں کابوجھ بڑھنے کاانتظار کیاجائے گا۔اگرمیٹھے مشروبات وٹوبیکوپرٹیکس میں اضافہ کے لئے مناسب وقت نہیں،توکیامعاشی بحران کاشکار عوام کے لئے بجلی،سوئی گیس اورپیٹرولیم مصنوعات پرٹیکس میں اضافہ کے لئے مناسب وقت ہے؟دسمبر 2019امریکی ذیابیطس ایسوسی ایشن کے مطابق،میٹھے مشروبات کی بڑھتی ہوئی کھپت ٹائپ 2 ذیابیطس کے زیادہ خطرے سے منسلک ہے،15 جنوری 2019کوعالمی ذیابیطس کمیونٹی پرشائع آرٹیکل کے مطابق،بڑے پیمانے پر ہونے والی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ میٹھے مشروبات کا باقاعدگی سے استعمال موٹاپے، امراض قلب اور ٹائپ 2 ذیابیطس اورکئی بیماریوں کے خطرات کو بڑھاتا ہے۔ انٹرنیشنل ڈائیبیٹس فیڈریشن (IDF) کے ذیابیطس اٹلس کے 10ویں ایڈیشن کے مطابق پاکستان ذیابیطس کے مرض میں چین اور بھارت کوبھی پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پرآچکاہے،ملک میں 33 ملین افراد ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں،اگرابھی بھی بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے، توصرف ذیابیطس کے مرض میں مبتلاافراد کا رواں برس کے دوران 4لاکھ اموات ہونے کاخدشہ بڑھ جائے گا۔کیا یہ تحقیقات وزیرخزانہ کی میٹھے مشروبات اورتمباکوکاصحت پرمنفی اثرات کی مصدقہ تحقیقات کی عدم فراہمی کے جواب کے لئے کافی نہیں؟ہم وزیراعظم عمران خان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ تمباکو اورمیٹھے مشروبات پرہیلتھ کانٹری بیوشن بل کی مدد سے ان پرٹیکس میں اضافہ کیاجائے،تاکہ بیماریوں کابوجھ کم ہواورریونیومیں اربوں روپے کااضافہ ہو۔ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے ٹوبیکواورمیٹھے مشروبات کی وجہ سے صحت کے مسائل کے پیش نظر فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کاخیرمقدم کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں