اونچی دکان پھیکا پکوان،جاز(JAZZ)انتظامیہ نےصارفین کے حقوق کی دھجیاں بکھیردیں

17روز بعد بھی جاز(JAZZ) کی منصوبہ بندی کیساتھ شروع ہونے والی ڈیجیٹل سسٹمزاپ گریڈیشن مکمل نہ ہوسکی،صارفین ذہنی اذیت میں مبتلا
میڈیا اورسوشل میڈیاکی اشتہاری مہم میں صارفین کےحقوق کے داعی اورتعداد پراترانے والوں نے حقیقت میں صارفین کے حقوق کا گلہ گھونٹ دیا
شکایات کےازالے کیلئےجاز کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں،اپنےعمل سے اپنی نااہلی پرمہرثبت کردی،ڈھٹائی اورہٹ دھرمی میں کوئی ثانی نہیں
صارفین اپنےحقوق کی جنگ خود لڑنے پرمجبور،دادرسی ہوئی نہ کوئی صارفین کےدکھوں کا مدوا بنا،ریگولیٹرخواب خرگوش کے مزے لینے لگا

اسلام آباد(سی این پی)اونچی دکان پھیکا پکوان،خود کوملک صف اول کی سیلولر کمپنی گردانے والی جاز(JAZZ)انتظامیہ نےصارفین کے حقوق کی دھجیاں بکھیردیں،ریگولیٹرخواب خرگوش کے مزے لینے لگا،صارفین اپنےحقوق کی جنگ خود لڑنے پرمجبورمگرکوئی دادرسی نہ ہوئی نہ ہی کوئی صارفین کےدکھوں کا مدوا بنا،17روز بعد بھی جاز(JAZZ) کی منصوبہ بندی کے ساتھ شروع ہونے والی ڈیجیٹل سسٹمزاپ گریڈیشن مکمل نہ ہوسکی،جسکی وجہ سے صارفین ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اورجاز(JAZZ)کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے صارفین کاجینا دوبھر ہو چکا ہے،اشتہاری مہم میں صارفین کےحقوق کے داعی اورصارفین کی تعداد پراترانے والوں نے حقیقت میں صارفین کے حقوق کا گلہ گھونٹ دیا،17روزسے شکایات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے شکایات کا ازالہ تو دور کی بات تسلی بخش جواب اوراپ گریڈیشن کی تکمیل کی مقررہ تاریخ دینے سے جاز(JAZZ)انتظامیہ بری طرح ناکام ہے،17روزمیں جاز(JAZZ)انتظامیہ نے اپنے رویے سے ثابت کیا کہ ڈھٹائی اورہٹ دھرمی میں انکا کوئی ثانی نہیں ہے چند روایتی جملوں کے سواجاز(JAZZ)کے پاس کچھ نہیں ہے،قابل ذکر بات یہ ہے نئے ڈیجیٹل سسٹم کی اپ گریڈیشن میں غیرمعمولی تاخیر نےجاز(JAZZ)انتظامیہ کی کارکردگی اورمنصوبہ بندی کا پول کھول دیا ہے،جس ڈھٹائی کیساتھ سوشل میڈیا پر صارفین کے تابڑ توڑ جملوں کا جواب معذرت خواہانہ انداز میں دیا جا رہا ہے اس سے انکی اہلیت عیاں ہوتی ہے کہ صارفین جو کسی بھی کاروبار کی اکائی ہیں جنکے بغیر ترقی ناگزیرہے انہی کے حقوق پس پشت ڈال کرجاز(JAZZ)نے اپنے صارفین سے حقائق چھپائےاورانکے حقوق ردی کی ٹوکری میں پھینک کرصارفین کی تذلیل جاری رکھی، جس پرسیلولر کمپنیوں کے ریگولیٹرپاکستان کیمونیکیشن اتھارٹی اورذمہ داران کی مجرمانہ خاموشی نے صارفین کے کرب میں مزید اضافہ کردیا ہے،ہیلپ لائن،جاز(JAZZ)آفیشل فیس بک پیج اورٹوئٹرہینڈل اس بات کا گواہ ہے کہ صارفین کے غم وغصہ اورشکایات کا ازالہ کرنے کےلئے جاز(JAZZ)کے پاس کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں ہے،جاز(JAZZ)انتظامیہ نے اپنے عمل سے اپنی نااہلی پر مہر ثبت کردی ہے،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے جاز کی وجہ سے صارفین کے نجی اورکاروباری معاملات شدید متاثر ہورہے ہیں،ذرائع کے مطابق جن پری پیڈ صارفین کے کالز،ایس ایم ایس،انٹرنیٹ بنڈل پیکج ختم ہوچکے ہیں ان کے لئے نئے پیکج یا آفر کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہے،پوسٹ پیڈ صارفین کو بلوں کی ادائیگی کے باوجود نمبر کی بحالی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،دوسری طرف جاز کیش صارفین کے مسائل بھی جوں کے توں ہیں جسکی وجہ سے انکی ذاتی اور کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہو چکی ہے،واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی معنی خیز خاموشی صارفین کےلئے انتہائی ےشویشناک ہے،پی ٹی اے اپنی ذمہ داریوں سے منہ موڑے ہوئے اورپی ٹی اے حکام جاز کے صارفین کو بے آسراچھوڑرکھا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں