ایل این جی جہازوں کی آمد میں کمی، گیس کی قلت مزید اضافے کا خدشہ

کراچی(سی این پی)پورٹ قاسم کے ایک ایل این جی ٹرمینل پر جہازوں کی آمد میں 50 فیصد کمی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ایل این جی ٹرمینل سے 330 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی بڑی کمی ہوگئی ہے اور 4 دن سے ایل این جی سپلائی کم ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ جنوری تک جہازوں کی آمد 50 فیصد کم رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے ماہانہ 6 کے بجائے 3 جہازوں کی آمد سے گیس کی قلت بڑھنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گیس پورٹ ٹرمینل پر اگلا جہاز 25 نومبر کو آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں