لاہور(سی این پی)ڈینگی سے پنجاب میں مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 118 ہو گئی ہے۔ چوبیس گھنٹے میں 279 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔قاتل ڈینگی کے وار جاری،گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 217 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،راولپنڈی سے ڈینگی کے 14، گوجرانوالہ سے 12 جبکہ شیخوپورہ سے 7 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔گذشتہ روز فیصل آباد اور قصور سے8 ، نارووال سے 3 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان، وہاڑی اور سیالکوٹ سے 4 جبکہ اٹک اور بہاولنگر سے 1 ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 23,576 ہو چکی ہے۔رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 17,027 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 118 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث مرنے والے 5 افراد کا تعلق لاہور جبکہ شیخوپورہ سے 1موت رپورٹ ہوئی ہے۔
ایرانی صدر پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے تہران روانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے انسانی ترقی پر بھی مثبت اثر پیدا ہو رہا ہے: یو این ڈی پی رپورٹ
وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ سے ہیچی سن گروپ کے وفد کی ملاقات
صدر کا دیگر ممالک کیساتھ فضائی روابط فروغ دینے کی ضرورت پر زور
سٹریٹجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجنئیرز کو اعزازات عطا
ایرانی صدر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر پھول چڑھائے فاتحہ خوانی کی
لاپتہ افراد کے معاملے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا، حکومت
پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری
ایران کے صدر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات، تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے، اسد قیصر