جاز(JAZZ)صارفین کو سہولیات اور خدمات کی فراہمی میں مسلسل ناکام ،20روز میں اپ گریڈیشن مکمل نہ ہوسکی

جاز انتظامیہ کی ہٹ دھرمی انتہا پر پہنچ گئی ،حقائق اور صارفین کے کرب سے منہ موڑے اپنی دھن میں مگن ،صارفین کی مشکلات کم ہوئیں،نہ کہیں کوئی شنوائی
جاز(JAZZ) نئی آفرز اور پیکجز کی تشہیر بل بورڈز،الیکٹرانک ،پرنٹ اور سوشل میڈیا پر جاری رکھے ہوئے ،اہم نوعیت کے مسئلے پر صارفین کو حقائق بتانے کیلئے تیار نہیں
جاز انتظامیہ بدنامی سے بچنے کیلئے صارفین کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے مسلسل کوشاں،اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرکے مسئلے کو حل کرنے میں بری طرح ناکام
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور متعلقہ ادارے صارفین کی شکایات کو پس پشت ڈال کر ذمہ داریوں سے منہ موڑلیا، جاز(JAZZ)کی بااثر انتظامیہ کے سامنے بے بس
اسلام آباد(سی این پی )پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین بریک ڈائون ،جاز(JAZZ)انتظامیہ صارفین کو سہولیات اور خدمات کی فراہمی میں مسلسل ناکام ،20روز گرزنے کے باوجود منصوبہ بندی سے شروع ہونے والی اپ گریڈیشن پایہ تکمیل پہنچی نہ صارفین کی شکایات کا ازالہ ہوااورنہ ہی ریلیف مل سکا۔جاز(JAZZ) انتظامیہ کی ہٹ دھرمی انتہا پر پہنچ گئی ،حقائق اور صارفین کے کرب سے منہ موڑے جاز(JAZZ) انتظامیہ اپنی دھن میں مگن ہے ،صارفین کی کہیں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) بھی جاز(JAZZ)کے سامنے بے بس ہے، ہیلپ لائن سمیت جاز(JAZZ)کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ اور فیس بک پیج پر صارفین جاز انتظامیہ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں ،واضح رہے کہ جاز(JAZZ) انتظامیہ نے سسٹمز کی اپ گریڈیشن کو انجام تک پہنچانے اور صارفین کو ریلیف دینے، فیس بک پیچ پر صارفین کے تلخ سوالات کا سامناکرنا کی بجائے اہم مسئلے سے توجہ ہٹانے کی انوکھی منطق ڈھونڈی مگر کامیابی نہ ملی،صارفین کی شکایات اور سوالات سے جان چھڑوانے کیلئے جاز(JAZZ) انتظامیہ نے فیس بک پیچ پر نئی آفرز اور پیکجز کی تشہیری مہم شروع کر دی،جس پرسخت ردعمل دیتے ہوئے صارفین نے اشتہارات کے جواب میں شکایات اور سوالات نہ رکنا والا سلسلہ شروع کردیا ،جس پر جاز(JAZZ) انتظامیہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہی روایتی جملے ،معذرت اور صارفین کو لالی پاپ دیے مگر بات نہ بنی ۔اہم بات یہ ہے جاز(JAZZ) انتظامیہ نئی آفرز اور پیکجز کی تشہیر بل بورڈز،الیکٹرانک ،پرنٹ اور سوشل میڈیا پر جاری رکھے ہوئے ہے مگر اہم نوعیت کے مسئلے پر صارفین کو حقائق بتانے کیلئے تیار نہیں ہے،جاز(JAZZ)انتظامیہ بدنامی سے بچنے کیلئے صارفین کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے ،مگر اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرکے مسئلے کو حل کرنے اور صارفین کی سہولت کاری میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،جسکی وجہ سے صارفین میں خاصی تشویش پائی جار ہی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین نے تیزی کے ساتھ جاز(JAZZ)کو خیر آباد کہہ رہے ہیں ،جاز(JAZZ)سیلولر کمپنی کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے کمپنی کا گراف تیزی سے نیچے گرنا شروع ہو گیا ہے ۔ترقی یافتہ دور میں موبائل فون سم کے بغیر روز مرہ معمولات زندگی کی انجام دہی انتہائی مشکل امر ہے، صارفین کے معمولات زندگی درہم برہم ہونے کیساتھ ساتھ کاروباری معاملات بھی بری طرح متاثر ہیں ،خاص طور پر جاز(JAZZ) کیش استعمال کرنے والے صارفین کو لین دین کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، جاز(JAZZ) انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بیس ایام گزرنے کے باوجود نہ تو پرانا نظام بحال ہو سکا اور نہ ہی منصوبہ سے جاری نئے ڈیجیٹل سسٹمز کی اپ گریڈیشن مکمل ہو سکی ،جسکی وجہ سے جہاں کئی سولات اٹھ رہے ہیں وہیں صارفین کی مشکلات بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں اور صارفین جاز(JAZZ) انتظامیہ کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں ،حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور متعلقہ ادارے صارفین کی شکایات کو پس پشت ڈال کر ذمہ داریوں سے منہ موڑلیا، جاز(JAZZ)کی بااثر انتظامیہ کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں