جاز(JAZZ) شتر بے مہار،صارفین کے حقوق پامال،کوئی پوچھنے والا نہیں

23روز کی طوالت نےجاز(JAZZ) انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کا جہاں بھانڈا پھوڑا ہے وہیں انجیئرز کی قابلیت اورکارکردگی بھی عیاں کر دی ہے،
جاز(JAZZ) کی ڈیجیٹل سسٹمز کی اپ گریڈیشن سےصارفین کا جینا دو بھر،نظام کی تبدیلی کے لولی پاپ کے نام پر صارفین کا استحصال دھڑلے سے جاری
صارفین کوناکردہ گناہوں کی سزا،سخت ذہنی کوفت اوراذیت کانہ ختم ہونے والا سفر جاری،جازانتظامیہ صارفین کو سکھ کا سانس لینے نہیں دے رہی ہے
صارفین کے حقوق کی بدترین پامالی پرسیلولر کمپنیوں کے ریگولیٹر پی ٹی اے اور متعلقہ اداروں نے مسلسل اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی اختیارکررکھی ہے

اسلام آباد(سی این پی)ملک کی بڑی سیلولر کمپنی جاز(JAZZ)کی انتظامیہ صارفین کوطے شدہ معاہدے کے مطابق سہولیات اورخدمات کی فراہمی میں مسلسل ناکام ، جاز(JAZZ)کی ڈیجیٹل سسٹمز کی اپ گریڈیشن 23 روز سے جاری ہے مگرپایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکی، جاز(JAZZ) کی ڈیجیٹل سسٹمز کی اپ گریڈیشن(نظام کی تبدیلی) نے صارفین کا جینا دو بھر کر دیا،نظام کی تبدیلی کے لولی پاپ کے نام پر صارفین کا استحصال دھڑلے سے جاری ہے،بااثر جاز(JAZZ) شتر بے مہار۔صارفین کے حقوق غصب کرنے پر نہ کوئی پوچھنے والا ہے نہ ہی روکنے والا،جاز(JAZZ) صارفین کے حقوق پر کھلے عام ڈاکہ ڈالنے والی جاز(JAZZ) انتظامیہ صارفین کو23 روزسے ناکردہ گناہوں کی سزا دے رہی ہے،سخت ذہنی کوفت اوراذیت کاصارفین کا یہ سفرختم ہورہا ہے اورنہ ہی جازصارفین کو انتظامیہ سکھ کا سانس لینے دے رہی ہے، جاز(JAZZ) صارفین کالز کرنے سننے کی سہولت سے محروم،ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے دیگر سہولیات کا حصول بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے،غیر معمولی حالات میں جاز انتظامیہ ہیلپ لائن کا نظام بہتربنانے میں بھی بری طرح سے ناکام ہے،شکایات کا ازالہ تو درکنار سروسز کے حصول کے بارے شکایات کرنا بھی کسی محاذ کو فتح کرنے کے مترادف ہو چکا ہے،طویل انتظار کا کرب برداشت کرنے کے بعد خوش قسمت صارفین جاز کے نمائندہ سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں،صارفین کو درپیش مسائل،سروسز کی عدم بحالی اورصارفین کے حقوق کی بد ترین پامالی پرسیلولر کمپنیوں کے ریگولیٹر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)اورمتعلقہ اداروں نے نہ صرف اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی اختیارکررکھی ہے بلکہ وہ چپ سادھے ہوئے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،جسکی وجہ سے صارفین کی تکلیف میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،سیلولر کمپنی جاز(JAZZ) نے نئے نظام کی انسٹالیشن کی نوید رواں ماہ کے اوائل میں سنائی،ذرائع کے مطابق جاز نے اپنے مدمقابل آپریٹرز کو مات دینے کی عجلت میں نئے سسٹمز کی اپ گریڈیشن کے عمل کا آغازکردیا، اس عمل کی تکمیل کےلئے جن ماہرانجینئرز کی خدمات حاصل کی گئی انکے ہاتھ پائوں سوج چکے ہیں اورانکی نااہلی کا سارا بوجھ صارفین کے کندھوں پر ڈال دیا گیا،23روز کی طوالت نےجاز(JAZZ) انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کا جہاں بھانڈا پھوڑا ہے وہیں انجیئرز کی قابلیت اورکارکردگی بھی عیاں کر دی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں