ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

کراچی(سی این پی)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے بعد ملک بھر میں بیشترپیٹرول پمپس بند ہوگئے ، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی ملک گیرہڑتال کے اعلان کے بعد ملک بھر کے بیشتر پٹرول پمپوں کو پٹرول کی فراہمی روک دی گئی ، جس کے باعث مسافروں اور گاڑی چلانے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں میں تقریبا تمام پیٹرول پمپس بند ہیں ، گذشتہ رات ہڑتال کے پیش نظر بڑے شہروں میں پٹرول پمپوں پر شہری کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔جس کے بعد بیشتر پمپ گزشتہ رات ہی پیٹرول کا ذخیرہ ختم ہوگیا تھا ، پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت پیڑولیم ڈیلرزکومارجن بڑھانے کا وعدہ کرچکی ہے ،جب تک ہمارامارجن6فیصدنہیں کیاجائیگا پمپس بند رہیں گے۔یاد رہے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)کی جانب سے دیگر آئل کمپنیز کی کمپنی ملکیتی نے پمپس کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے، پی ایس او کے ملک بھر میں 23، شیل کے 40 کمپنی ملکیت زیر انتظام پمپس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں