جاز (JAZZ)کیش صارفین شدید متاثر،ڈیجیٹل سسٹمز اپ گریڈیشن صارفین کیلئے وبال بن گیا

جاز (JAZZ)کی منصوبہ بندی سے شروع ہونے والی اپ گریڈیشن 24روز میں مکمل نہ ہوسکی ،بے آسرا صارفین نااہل جاز انتظامیہ کے رحم وکرم پر،کوئی پرسان حال نہیں
تین گھنٹے سے جاز (JAZZ)کیش نہیں چل رہا ،ان لوگوں کو کسی کی مجبوری کا کوئی احساس نہیں ،انتظامیہ کی ہدایت پر شکایت ان بکس کی ، کوئی جواب نہیں ملا،،اظہر میرانی
جاز (JAZZ)کیش ایپ کام نہیں کر رہی ، اکائونٹ لاگ ان نہیں ہو رہا ہے ،المیہ یہ ہے کہ جاز (JAZZ)انتظامیہ اس شکایت پر کوئی ردعمل نہیں دے رہی ہے۔ جلیل خان
کیا جاز (JAZZ)کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے، پچاس کلومیٹر دور بینک پہنچ کرپتہ چلا جاز (JAZZ)کیش کام نہیں کر رہا ،صارفین کو پیشگی آگاہ کیا جانا چاہیے تھا ،توصیف
جاز (JAZZ)کیش کی بری ترین سروس میسر ہے، حتی کہ میں اپنی ذاتی رقم بھی استعمال نہیں کر پار ہا،نام نہاد بہتر ین سروسز مہیا کرنے والی کمپنی کیلئے شرم کا مقام ہے،ریحان مرزا

اسلام آباد(سی این پی)ملک کی معروف اور خود کو صف اول کی سیلولر کمپنی گرداننے والی جاز (JAZZ)کی منصوبہ بندی سے شروع ہونے والی اپ گریڈیشن 24روز گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی ۔بے آسرا صارفین نااہل جاز انتظامیہ کے رحم وکرم پر،کوئی پرسان حال نہیں ،جاز کی ناقص منصوبہ بندی صارفین کیلئے وبال جان بن گئی ۔خاص طور پر جاز (JAZZ)کیش کے صارفین کے ذاتی اور کاروباری معاملات بے حد متاثر ہو چکے ہیں اور جاز (JAZZ)کیش کی شکایات کا ازالہ بھی تا حال ممکن نہیں ہو سکا۔منصوبہ بندی سے شروع ہونے والی ڈیجیٹل سسٹمز کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے جاز (JAZZ)کیش صارفین کی طرف سے رقم منتقل ہونے کے باوجود وصول کنندہ کو رقم نہ ملنے،جاز کی جانب سے رقم کی کٹوتی ،لین دین کے دوہری ٹرانزکیشن اور رقم کی کٹوتی ،ایپ پر صارف کی بقایا رقم ظاہر نہ ہونے اورجاز (JAZZ)ایپ نہ چلنے کی شکایات صارفین کی جانب سے سامنے آرہی ہیں ،جاز (JAZZ)صارفین کی جانب سے ہیلپ لائن 111اور جاز (JAZZ)کے ٹوئٹر ہینڈل اور فیس بک آفیشل پیج پر شکایات کے انبار کے باوجود جاز (JAZZ)انتظامیہ اور ریگولیٹرپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ،جاز (JAZZ)کے سوشل میڈیا پیج پر صارفین کی جانب سے جاز (JAZZ)کی ناقص سروسز کے حوالے سے شکایات جاری ہیں ،صارف اظہر میرانی کہتے ہیں تین گھنٹے سے جاز (JAZZ)کیش نہیں چل رہا ہے ان لوگوں کو کسی کی مجبوری کا کوئی احساس نہیں ہے ۔جسکے جواب میں جاز (JAZZ)انتظامیہ حسب روایت معذرت کا پیغام لکھتی ہے اور صارف کو اپنی تمام تفصیل ان باکس کرنے کی ہدایت دیتی ہے ۔جاز (JAZZ)انتظامیہ کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے صارف اظہر میرانی کہتے ہیں کہ جاز (JAZZ)صبح سے آپکو ان بکس کر دیا ہے مگر جواب نہیں مل رہا ہے ۔صارف محمد قاسم ہارون شکایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے ابھی جاز (JAZZ)کیش کا استعمال شروع کیا ہے مگر زیادہ تراکائونٹ لاگ ان نہیں ہورہا ہے ۔جسکے جواب میں جاز (JAZZ)انتظامیہ معذرت خواہانہ رویہ اپناتے ہوئے تفصیل ان باکس کرنے کی ہدایت دیتی ہے۔صارف جلیل خان بھی نالاں نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جاز (JAZZ)کیش ایپ کام نہیں کر رہی ہے اور اکائونٹ لاگ ان نہیں ہو رہا ہے ،المیہ یہ ہے کہ جاز (JAZZ)انتظامیہ اس شکایت پر کوئی ردعمل نہیں دے رہی ہے ۔صارف توصیف عباس کہتے ہیں کہ کیا جاز (JAZZ)کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے؟میں پچاس کلومیٹر دور بینک گیا وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ جاز (JAZZ)کیش کام نہیں کر رہا ہے اس حوالے سے صارفین کو پیشگی آگاہ کیا جانا چاہیے تھا ۔ ریحان مرزا غم و غصہ کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں جاز (JAZZ)کیش کی بری ترین سروس مہیا کی جارہی ہے حتی کہ میں اپنی ذاتی رقم بھی استعمال نہیں کر پار ہا ہوں،اس نام نہاد بہتر ین سروسز مہیا کرنے والی کمپنی کیلئے شرم کا مقام ہے ،حمزہ چوہان کہتے ہیں کہ جاز کیش سے رقم موصول نہیں ہو رہی ہے ۔غلام فرید ایاز کا کہنا تھا کہ جاز (JAZZ)کیش ایپ بہت زیادہ سست کام کر رہی ہے ۔حاجی محمد بھی جاز (JAZZ)کیش ایپ لاگ ان نہ ہونے کی شکایت کرتے ہیں۔صارف رابی عمر احمد بھی جاز (JAZZ)کیش ایپ کے کام نہ کرنے کی شکایت کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ اسے چیک کر لیں۔واضح رہے کہ تمام شکایت کنندگان کو جاز (JAZZ)انتظامیہ کی جانب سے روایتی انداز میں معذرت خواہانہ پیغام اور شکایت کی تفصیل ان بکس کرنے کی ہدایت کے سوا کچھ نہیں کہا جا رہا ہے ۔صارف عمرفاروق خان شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاز (JAZZ)کیش فیک ہے کافی دنوں سے رابطہ کر رہا ہوں میرے 3000روپے پھنسے ہوئے ہیں ابھی تک موصول نہیں ہوئے ۔سید ذوالقرنین بھی جاز (JAZZ)کیش ایپ کے کام نہ کرنے کی شکایت کرتے ہیں اور کہتے ہیں میں کیا کروں میرے لئے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے مہربانی کرکے اسکو ٹھیک کریں ،صارف محمد افضل محمود نے خاصے غصے میں سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ لاگ ان نہیں ہو رہا ہے نہ ہی کوئی ٹرانزیکشن ہورہی ہے۔ اہم بات صارفین کی شکایات پر جاز (JAZZ)انتظامیہ نے حسب سابق معذرت خواہانہ پیغامات لکھے اور تفصیلات ان بکس کرنے کی ہدایت کی مگر المیہ یہ ہے کہ صارفین کو اپ گریڈیشن کی تکمیل اور شکایات کے ازالے کے حوالے سے کوئی مناسب معلومات نہیں دی جارہی ہیں جاز (JAZZ)کا صارفین کے ساتھ نا مناسب رویہ تشویش کا باعث ہے ۔دوسری جانب صارفین کے تحفظ کا ذمہ دار ادارہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)صارفین کے حقوق پر کاری ضرب لگانے والی بااثر سیلولر کمپنی جاز (JAZZ)کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں