سونا،سعودی عرب بازی لے گیا

ریاض(سی این پی)سونے کے کاروبار میں مملکت نے عرب ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مملکت عرب دنیا میں سونے کے کاروبار میں سرِ فہرست رہا، کاروبار کا حجم عرب دنیا کے کل کاروبار کا ایک چوتھائی تک پہنچ گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے دوران بھی سعودی عرب دوسری بار عرب دنیا میں سونے کے کاروبار میں سرِ فہرست رہا ہے، رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے آخر میں تمام عرب ملکوں میں سونے کا جتنا کاروبار ہوا اس کا چوتھائی سے زیادہ مملکت میں ریکارڈ کیا گیا، سعودی عرب کا حصہ 27.7 فیصد ہے۔سعودی عرب میں گزشتہ 90 روز کے دوران 11 ٹن سونے کا سودا ہوا، مملکت 2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ سونا خریدنے والے دس ممالک میں نویں نمبر پر ہے۔جبکہ دیگر عرب ممالک میں سالِ رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران سونے کے کاروبار کا حجم 40 فیصد تک بڑھ گیا، مجموعی طور پر 93.7 ٹن سونے کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کے کاروبار میں سعودی عرب، مصر اور امارات سے آگے ہے جبکہ کویت عرب ملکوں میں سونے کے سودوں کے حوالے سے چوتھے نمبر پر رہا۔واضح رہے کہ جولائی سے ستمبر 2021 کے دوران عرب ممالک میں سونے کے کل کاروبار کا 20 فیصد مملکت میں ہوا۔ سعودی عرب نے 11 ٹن سونا فروخت کیا جبکہ 2020 کے دوران 9.6 ٹن سونا فروخت کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں