جاز(JAZZ)کی اپ گریڈیشن 28روزمیں پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکی ،صارفین مسلسل اذیت کا شکار

جب سے جاز(JAZZ)پاکستان میں آیا ،آپ نے کوئی ایک اچھا کام کیا ہے تو وہ بتائیں ؟آپ ابھی تک اپنا نیٹ ورک ٹھیک نہیں کر سکے اور کیا کریں گے ؟صغیر احمد
صارفین کا احتجاج رنگ لایا نہ ہی مسلسل اذیت کا خاتمہ ہوسکا ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) سمیت متعلقہ ادارے بھی صارفین کے زخموں کا مرہم نہ بن سکے
جاز(JAZZ) پاکستان میں دھوکہ دہی میں ملوث ، بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر سم کارڈ جاری کرکے جرائم پیشہ اورملک دشمن عناصر کا سہولت کاربنا ہوا ہے، سیف الرحمن
جاز 4Gکی سست روی اور عدم دستیابی پرصارفین کا جاز(JAZZ)کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کئے گئے اشتہار ات کے کمنٹس میں شکایات اور شدیداحتجاج

اسلام آباد(سی این پی) جاز(JAZZ) کی منصوبہ بندی سے شروع ہونے ڈیجیٹل سسٹمز کی اپ گریڈیشن 28روز سے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکی ،صارفین کا احتجاج رنگ لایا نہ ہی مسلسل اذیت کا خاتمہ ہوسکا ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) سمیت متعلقہ ادارے بھی صارفین کے زخموں کا مرہم نہ بن سکے ۔ جاز(JAZZ) کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل اور فیس بک پیج پر 28روزسے شکایات اور غم وغصہ کا نہ ختم ہونے والا سلسہ جاری ہے ،جاز(JAZZ) کے آفیشل فیس بک پر صارفین اور عوام کیلئے جاز(JAZZ) کی اشتہاری مہم کے جواب میں جاز(JAZZ) سے صارفین کش رویے سے پریشان صارف سیف الرحمن کا کہنا تھا کہ جاز(JAZZ) اور ویون (Veon)کو بے نقاب کرناہے،تمام الیکٹرانک میڈیا سے میری گزارش ہے کہ برائے مہربانی مجھے اپنے ٹی وی پروگرام میں جاز(JAZZ) کو پاکستان میں دھوکہ دہی میں ملوث ہونے، بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کے بغیر سم کارڈ جاری کرنے اور ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینے کا موقع فراہم کریں۔محمد یوسف کہتے ہیں کہ جاز(JAZZ) ایک چور اور دھوکہ باز کمپنی ہے خدارا اس سے بچیں کوئی اور نیٹ ورک استعمال کریں ،فاروق کا کہنا ہے کہ اس کا تو پتہ نہیں لیکن آپ لوگ مختلف پیکجز کے نام پر دھوکہ دے رہے ہو۔صارف شان بولے لوگ آپ سے نفرت کریں گے،صارف الماس کاکہنا تھا کہ پہلے جاز(JAZZ)ورلڈ ایپ ٹھیک کردو۔علی اکبرسیلولرکمپنی کی کوریج کی عدم دستیابی پر شکایت کرتے نظر آرہے ہیں ،جاز(JAZZ) صارف آسیہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے نیٹ ورک ٹھیک کر دو،عاطف زواری نے شکوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے جاز(JAZZ) کیش اکائونٹ سے پانچ سو روپے نکال دیے ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی لیٹ فیس کا بہانہ بنا کر کٹوتی کر لی ہے۔ میں نے اپریل میں مقررہ تاریخ سے ایک دن قبل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیس جاز(JAZZ)کیش کے ذریعے ادا کی تھی ،صارف نے ہیلپ لائن پر کال موصول نہ کرنے کی بھی شکایت کی اور کہا کہ میرے پیسے واپس کر دیں۔صارف نے جاز(JAZZ)کے ٹوئٹر ہینڈل پر فیس ادائیگی کا ثبوت جاز(JAZZ)کیش کا سکرین شاٹ بھی شیئر کر رکھا ہے ۔جسکے جواب میں جاز(JAZZ)کی طرف سے جواب آیا کہ پریشانی کیلئے معذرت خواہ ہیں مہربانی کرکے اپنا جاز(JAZZ) کیش نمبر ہمارے ساتھ شیئر کریں تاکہ راہنمائی کی جا سکے ۔ اسکے علاوہ 4Gصارفین نے بھی جاز(JAZZ)کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کئے گئے اشتہار کے کمنٹس میں شکایات کیں اور احتجاج کیا ۔صارف فہد سجاد بلوچ نے اپنے موبائل کے دو سکرین شاٹ شیئر کئے جس میں سے ایک سکرین شاٹ پر واضح طور پر لکھا ہوا دکھائی دیتا ہے کہ “ٹیسٹ مکمل نہیں ہو سکا، براہ کرم اپنا انٹرنیٹ کنکشن چیک کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔”جسکے ساتھ فہد سجاد بلوچ نے کمنٹس کئے کہ یہ ہے جاز 4Gاور3Gکی اصلیت ہے ۔ صارف طالب حسین نے تو جاز(JAZZ)کوانٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے اور 4Gکی عدم دستیابی کی وجہ سے بدترین نیٹ ورک کہا۔ جسکے جواب میں
جاز(JAZZ)انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آپکو ہونے والی تکلیف پر افسوس ہے۔ آپ کا مسئلہ پہلے ہی ان باکس میں پیش کیا جا چکا ہے۔صارف صغیر احمد علی نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے جاز(JAZZ)پاکستان میں آیا ہے آپ لوگوں نے کوئی ایک اچھا کام کیا ہے تو وہ بتائیں ؟آپ ابھی تک اپنا نیٹ ورک ٹھیک نہیں کر سکے تو اور کیا کریں گے ؟اسکے علاوہ زبیر امین ،امان اورمحمد زبیر سمیت دیگر جاز(JAZZ)صارفین 4Gکی ناقص سروس کے حوالے سے نوحہ کناں ہیں ،شکایات کے جواب میں جاز(JAZZ)کی جانب سے وہی روایتی معذرت خواہانہ جواب اور اپنے نمبراور شکایت کی تفصیل ان باکس کرنے کے علاوہ کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں