امریکہ،سکول میں فائرنگ سے 3 طلباقتل، 6 زخمی ہو گئے

واشنگٹن(سی این پی)امریکی ریاست مشی گن میں واقع سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 طلبا قتل اور 6 زخمی ہو گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر 15سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا، مشی گن حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے، فائرنگ آکلینڈ کائونٹی کے آکسفورڈ ہائی سکول میں ہوئی۔ زخمیوں کو ایمبولنس اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایک طالب علم کے مطابق سکول میں کچھ دنوں سے فائرنگ کی ٹریننگ بھی دی جارہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں