گلاسگو کانفرنس معاملہ،وزیراعظم عمران خان کا اہم فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی) وزیرمملکت زرتاج گل اور ملک امین اسلم کے درمیان گلاسگو کانفرنس میں لڑائی کے بے بنیاد الزام پر وزیراعظم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر مملکت زرتاج گل اور ملک امین اسلم کے درمیان گلاسگو کانفرنس میں لڑائی کے بے بنیاد الزام پر وزیراعظم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پبلک اکائونٹس کمیٹی میں حکومتی ارکان کی فہرست پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پبلک اکائونٹس کمیٹی ممبران کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اب وزیر اعظم پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ارکان کی فہرست کا خود جائزہ لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت زرتاج گل اور ملک امین اسلم کے درمیان لڑائی کی خبروں پر ریاض فتیانہ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے جبکہ انہیں پارٹی کی احتساب و انضباطی کمیٹی کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم نے گزشتہ روز بھی حکومتی ارکان میں لڑائی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا ، وزیر اعظم نے وزرا کو خود آگاہ کیا تھا کہ پاکستان نے کوپ 26 میں شاندار کامیابیاں سمیٹیں، اس کے علاوہ وزیر اعظم نے کوپ 26 میں بعض رہنمائوں کی وزرا پر تنقید کو بے بنیاد قرار دیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں