جاز (JAZZ)کی ہٹ دھرمی ،غیر پیشہ ورانہ رویہ صارفین کیلئے باعث کرب و اذیت بن گیا

ملک کی معروف ،خود کو صف اول کی سیلولر کمپنی گرداننے والی جاز (JAZZ)کی منصوبہ بندی سے شروع ہونے والی اپ گریڈیشن 29روز کے بعدبھی مکمل نہ ہوسکی
پہلے اپنی جاز (JAZZ)ورلڈ ایپ ٹھیک کرو پھر کچھ اور۔ ایک ماہ سے ذلیل کیا ہوا ہے، ایک ایپ تو ٹھیک چل نہیں رہی نیٹ ورک کیا چلائو گے،صارف وسیم سمیع
ہم خراب تشہیر ی مہم کا انتظار نہیں کر سکتے، ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ جاز کیسے کام کرتا ہے ،ابھی تک اپ گریڈیشن کا کام چل رہا ہے کیا بات ہے جاز (JAZZ)والوں کی ،صارفین
پی ٹی اے (PTA)نےصارفین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے جاز (JAZZ) کو کھلی چھوٹ دے دی ، صارفین کی شکایات پر لیت و لعل اور حیلے بہانوں سے کام لیا جا نے لگا

اسلام آباد(سی این پی)ملک کی معروف اور خود کو صف اول کی سیلولر کمپنی گرداننے والی جاز (JAZZ)کی منصوبہ بندی سے شروع ہونے والی اپ گریڈیشن 29روز گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی، جاز (JAZZ)کی صارفین کو سہولیات،خدمات اور تحفظ دینے کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں ،جاز (JAZZ) انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کا خمیازہ صارفین گزشتہ 29روز سے بھگت رہے ہیں ،شکایات کا سلسلہ جاز (JAZZ)ہیلپ لائن،جاز (JAZZ) کیش ہیلپ لائن ،جاز (JAZZ) کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل اور فیس بک پیج پر جاری ہے مگر جاز (JAZZ)کی ہٹ دھرمی اورغیر پیشہ ورانہ رویہ صارفین کے لئے باعث کرب و اذیت بن چکا ہے ،صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے والے ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے بھی صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے جاز (JAZZ) کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ،جاز (JAZZ) کے خلاف صارفین کی شکایات پر لیت و لعل اور حیلے بہانوں سے کام لیا جا رہا ہے ،جاز (JAZZ)کی زیادتیوں کے خلاف اگر صارف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کو شکایت کرتا ہے تو اسے جواب دیا جاتا ہے کہ آپ کی شکایت ہمارے پاس کامیابی کے ساتھ رجسٹر ہو چکی ہے، آپکی رجسٹرڈ شکایت کو مقررہ وقت کے اندر حل کر دیا جائے گا۔مگر شکایت کے ازالہ کی معینہ مدت کیا ہے یہ معلوم نہیں ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جاز (JAZZ)کے ٹوئٹر ہینڈل اورآفیشل فیس بک پیج پر جاز (JAZZ)کی پروموشن اور اشتہارات کے کمنٹس میں صارفین نہ صرف شکایات کر رہے ہیں بلکہ احتجاج بھی کرتے نظر آتے ہیں ۔صارف ذیشان بخاری کہتے ہیں جاز (JAZZ) کی سروسز بہت بری ہیں اور کسٹمرکئیر حقیقی طور پر بری ہے ۔راجپوت شاہد عمیر بھٹی کہتے ہیں کہ میں نے پہلے ماہانہ 2GBانٹرنیٹ پیکج لگوایا اور پھر 24گھنٹے والا انٹرنیٹ پیکج لگوایا مگر 24گھنٹے والا استعمال نہیں ہورہا ہے ۔عبداللہ خان نے جاز (JAZZ) انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا نمبر اور مسئلہ آپکو ان بکس کر دیا ہے آپ مجھے جواب دینا پسند کرینگے ؟جسکے جوا ب میں جاز انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اب سے کچھ دیر بعد آپ کے معاملے پر جواب دے دیا جائے گا ۔جسکے جواب میں صارف عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ بہت مسائل ہیں جاز (JAZZ)والو!میں نے ابھی 190روپے کا لوڈ کیا 97روپے ملے اب پیکج لگا رہا ہوں سبسکرائب ہوا یا نہیں اسکا بھی میسج نہیں ملا اور پیسے بھی اکائونٹ میں نہیں ہیں ختم ہوگئے ؟یہ کیا ہو رہا ہے ؟۔یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ صارفین اس حوالے سے بھی جاز (JAZZ)انتظامیہ کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں کہ شکایت ان بکس کرنے کو کہا جاتا ہے مگر جواب نہیں دیا جاتا اور نہ ہی مسئلہ حل کیا جاتا ہے۔ اطہر یونس نے کہا کہ سسٹم بھی بہترکر لو،نہ جاز (JAZZ)ورلڈ ایپ کام کررہی ہے اور نہ ہی کوئی پیکج لگ رہاہے ۔وسیم سمیع غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پہلے اپنی جاز (JAZZ)ورلڈ ایپ ٹھیک کرو پھر کچھ اور ۔ایک ماہ سے ذلیل کیا ہوا ہے ایک ایپ تو ٹھیک چل نہیں رہی نیٹ ورک کیا چلائو گے ۔جسکے جواب میں جاز (JAZZ)انتظامیہ کا روایتی معذرت خواہانہ اور شکایت ان بکس کرنے کا پیغام جاز کے فیس بک پیج پردیکھا جا سکتا ہے۔صارف کامی جٹ بھی جاز ورلڈایپ کے حوالے سے سوال پوچھتے ہیں کہ کب تک جاز (JAZZ)ورلڈ ایپ ٹھیک ہو جائے گی ۔ایک اور صارف بھی جاز (JAZZ)سے شکوہ کناں ہیں کہ جاز نمبرز پرکیا مسئلہ ہے نہ آسانی سے کال جاتی ہے اور نہ موصول ہورہی ہے ،گزشتہ ایک ماہ سے اس مسئلہ کا سامنا ہے ۔صارف مبشر اقبال بھی جاز (JAZZ)ورلڈ ایپ کے حوالے سے کہتے ہیں کہ شکایت بھی کرچکا ہوں مگر کوئی جواب نہیں ملا ایک ماہ سے جاز ورلڈ ایپ کام نہیں کر رہی ہے ۔عبدالرحمن خالق کہتے ہیں کہ حد کر دی جاز (JAZZ)والو نے، سروسز خراب ہیں۔صارف شان نےشدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم خراب تشہیر ی مہم کا انتظار نہیں کر سکتے اور اب ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ جاز کیسے کام کرتا ہے ۔شہباز لغاری کہتے ہیں ابھی تک اپ گریڈیشن کا کام چل رہا ہے کیا بات ہے جاز (JAZZ)والوں کی ،

اپنا تبصرہ بھیجیں