جاز کی بلاتعطل سروسز کی فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا،صارفین سراپا احتجاج

جاز(JAZZ) سب سے سستی اور چور کمپنی ،میرے نمبرکو چیک کیا جائے میرا کتنا بیلنس آپ نے چوری کیا ،مجھے صرف تم سے نفرت اور تمہیں ہر جگہ خراب کرونگا،علی حمزہ
جاز صارف شاہ زیب لغاری نے جاز ورلڈ کے حوالے سے شکایت کرتے ہوئے اپنے مسئلے کے سکرین شاٹ شیئر کئے اور کہا کہ یہ دو سکرین شاٹ چیک کرو تم لوگ فراڈ ہو
ایزی پیسے سے جاز(JAZZ) کیش میں پندرہ سو روپے بجھوائے لیکن رقم موصول نہیں ہوئی ،میری مدد کر دیں جاز کیش کسٹمر سروس پر کال بھی نہیں ہو رہی ہے ،مہتاب علی
گھٹیا ترین اور فضول سسٹم ،جاز(JAZZ) کیش سے پیسے بھیجو تو چار دن بعد بھی موصول نہیں ہوتے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) بھی انہیں نہیں پوچھے گا،ملک عامر
اسلام آباد (سی این پی)تم ہر جگہ ہم ہر جگہ تم جاز(JAZZ) ہو ہم جاز(JAZZ) ہیں کا سلوگن رکھنے والی کمپنی جاز(JAZZ) کی بلاتعطل سروسز کی فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا،گزشتہ ایک ماہ سے منصوبہ بندی سے جاری ڈیجیٹل سسٹمز کی اپ گریڈیشن بھی ادھوری ہے۔جاز(JAZZ) کی ناقص منصوبہ بندی اور انجینئرز کا باکمال ہنر صارفین کیلئے گلے کی ہڈی بن چکا ہے،ناقص سروسز جہاں صارفین کے لئے مسلسل کرب کا باعث ہے ،لاکھوں جاز کیش صارفین کی پیسوں کی واپسی اوربلارکاوٹ لین دین کا معمہ جاز انتظامیہ حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،صارفین کی مواصلاتی ضروریات کو پورا کرنے میں جہاں جاز(JAZZ) بری طرح ناکام ہے وہیں جاز(JAZZ) کیش صارفین کے کاروباری معاملات بھی بری طرح متاثر ہیں، اس حوالے سے جاز(JAZZ) اپنے صارفین کو ٹائم فریم دینے کو تیار نہیں صرف اور صرف جاز(JAZZ) انتظامیہ صارفین سے معذرت خواہانہ رویہ اختیار کئے ہوئے انہیں صبر کرنے کی تلقین اور انکے صبرآزما بلند حوصلے کو داد دی جارہی ہے۔جاز(JAZZ) کے ٹوئٹر ہینڈل اور آفیشل فیس بک پیج پر صارفین کی جانب سے غم و غصہ کا اظہار جاری ہے ،صارف علی حمزہ کہتے ہیں کہ جاز(JAZZ) کمپنی نواز شریف سے بھی بڑی چور ہے جاز(JAZZ) سب سے سستی اور چور کمپنی ہے،میرے فون نمبر کو چیک کیا جائے میرا کتنا بیلنس آپ نے چوری کیا ہے ،میں صرف تم سے نفرت کرتا ہوں اور میں تمہیں ہر جگہ خراب کرونگا۔جسکے جواب میں جاز(JAZZ) انتظامیہ کا کہنا تھا ہم اس مسئلے کے بارے میں فکر مند ہیں جو آپ نے اجاگر کیا ہے۔ براہ کرم اپنا نمبر اور اپنا مسئلہ ان باکس کے ذریعے ہمارے ساتھ شیئر کریں اور ہم اس معاملے کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ برائے مہربانی ناشائستہ زبان استعمال کرنے سے گریز کریں ورنہ ہم آپ کی مزید مدد نہیں کر سکیں گے۔ جسکے جواب میں صارف علی حمزہ کا کہنا تھا کہ تم نے ہمیشہ بغیر کسی وجہ کے میرا بیلنس چوری کیا ۔جاز صارف شاہ زیب لغاری نے جاز(JAZZ) ورلڈ کے حوالے سے شکایت کرتے ہوئے اپنے مسئلے کے سکرین شاٹ شیئر کئے اور کہا کہ یہ دو سکرین شاٹ چیک کرو تم لوگ فراڈ ہو ۔فرحان خان ناقص سروسز کی وجہ سے کہتے ہیں کہ کہیں کوئی کوریج نہیں ہے ۔جبکہ ایک اور صارف سوال کرتے ہیں کہ کہاں ہے تمہاری Super 4Gسروس ؟رانا بابر علی نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے سے ذلیل کیا ہوا ہے آپ نے میرے پیسے کھا رکھے ہیں ۔حارث خان کہتے ہیں جاز(JAZZ) کیش نے میرے 600روپے چوری کر لئے ہیں اسکا کیا ہوا ؟انس بٹ کہتے ہیں کہ جاز(JAZZ) کیش ایپ تو نہیں چل رہی ہے ۔ایک اور جاز(JAZZ) کیش صارف کا کہنا تھا کہ میں خود تین دن سے ذلیل ہو رہا ہوں ایس ایم ایس آجاتا ہے پیسے کٹ جاتے ہیں مگرجسے بھجوائے جاتے ہیں اسے پیسے موصول نہیں ہوتے ہیں ،عجیب تماشہ کر رہے ہیں ۔جاز(JAZZ) کیش صارف مہتاب علی بھی ٹرانزکشن ہونے کے باوجود پیسے نہ ملنے پر شکوہ کناں ہیں اور کہتے ہیں کہ ایزی پیسے سے جاز(JAZZ) کیش میں پندرہ سو روپے بھجوائے لیکن موصول نہیں ہوئے ۔میری مدد کر دیں جاز(JAZZ) کیش کسٹمر سروس پر کال بھی نہیں ہو رہی ہے ۔اسامہ بشیر کہتے ہیں کہ میں نے اپنے جاز(JAZZ) کیش اکائونٹ سے 830روپے ایزی پیسہ اکائونٹ میں بھیجے لیکن ابھی تک رقم ایزی پیسہ اکائونٹ میں نہیں گئی اورجاز(JAZZ) کیش اکائونٹ سے رقم کٹ گئی ،جسکے جواب میں بھی جاز(JAZZ) انتظامیہ کی طرف سے معذرت خواہانہ پیغام اور ان باکس کی ہدایت کے سوا کچھ نہیں تھا ۔ملک عامرسخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے بولے کہ گھٹیا ترین اور فضول سسٹم ہے ،جاز(JAZZ) کیش سے پیسے بھیجو تو چار دن بعد بھی جسکو بھجوائے جائیں اسے نہیں ملتے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) بھی انہیں نہیں پوچھے گا۔ایک اور صارف کہتے ہیں کہ بہت برا ترین جاز کیش۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے بھی صارفین کی ان گنت شکایات کے باوجود بھی بااثر جاز(JAZZ)سیلولر کمپنی کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور صارفین کوجاز(JAZZ)کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں