سیالکوٹ(سی این پی)سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں پولیس نے تشدد اور لاش جلانے میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم امتیاز عرف بلی کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ملزم امتیاز عرف بلی سری لنکن منیجر پر تشدد اور لاش کی بے حرمتی میں شامل تھا اور اسے راولپنڈی جانے والی بس سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے مزید 8 مرکزی ملزمان کوبھی گرفتار کر لیاگیا ہے جس کے بعد زیر حراست ملزمان کی تعداد 131 ہوگئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق زیر حراست 26 ملزمان کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے۔پولیس نے گزشتہ روز بھی کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی
مصنوعی ذہانت سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم
پولیس وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل میں شہید کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
پاکستان نے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے، چیف جسٹس
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2024 ہفتے کو لاہور میں ہوگی
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت