کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

کراچی(سی این پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کے چارجز دسمبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائر درخواست پر نومبر میں سماعت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں