سابق چیف جج گلگت بلتستان نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد(سی این پی)سابق چیف جج گلگت بلتستان نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو پیر کے روز تک بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔سابق چیف جج رانا شمیم نے شوکاز نوٹس کے جواب میں کہا ہے کہ جو کچھ بیان حلفی میں کہا اس پر ثاقب نثار کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، بیان حلفی پبلک نہیں کیا، توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔رانا شمیم نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ اپنی زندگی میں بیان حلفی پبلک نہیں کرنا چاہتا تھا، برطانیہ میں بیان ریکارڈ کرانے کا مقصد بیان حلفی کو بیرون ملک محفوظ رکھنا تھا، مرحومہ بیوی سے وعدہ کیا تھا حقائق ریکارڈ پر لائوں گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو اصل بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اصل بیان حلفی جمع نہ ہوا تو ان پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں