5G ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کیلئے نقصان دہ؟

نیویارک(سی این پی)امریکی فضائی کمپنیوں نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو فضائی آپریشن کے لیے نقصان دہ قراردیدیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ، فضائی کمپنیوں کے سربراہان نے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ہدایت کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی کوائیرپورٹ کے رن ویز سے 2میل دو ر تک محدودرکھاجائے۔خط کے متن کے مطابق بصورت دیگر مسافر اور کارگو طیاروں کو آپریشنل مسائل کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔امریکی فضائی کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ فائیو جی فریکوئنسی پرواز کی اونچائی کی پیمائش اور حفاظت کرنے والے آلات کو متاثر کرسکتی ہے لہذا انھیں ائیر پورٹ سے دور رکھا جائے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل فائیو جی ٹیکنالوجی کے جہازوں کے لیے خطرہ بننے کے حوالے سے کپتانوں کی عالمی تنظیم ایفالپا کی جانب سے بھی خبردارکیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں