بیجنگ سرمائی اولمپکس کا آغاز آج ہوگا

بیجنگ(سی این پی)بیجنگ سرمائی اولمپکس کی رنگا رنگ تقاریب کا آغاز آج سے ہوگا جس میں شرکت کیلیے عالمی سربراہان چین پہنچنا شروع ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق چین میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس 2022 میں شرکت کیلیے اماراتی دارالحکومت ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر بھی سرمائی اولمپکس کی تقریب میں شرکت کریں گے، ولادی میرپیوٹن کے علاوہ 23 ممالک کے سربراہان اور نمائندگے بھی شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ ا مریکا،برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو جواز بنا کر فروری میں بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس 2022کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
مذکورہ ممالک کے علاوہ بھارتی سفارتکار نے مغربی ہمالیہ میں متنازع سرحد لداخ کے معاملے کو جواز بنا کر بیجنگ میں منعقد سرمائی اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔بھارتی سفارتکار کے شرکت نہ کرنے کی وجہ چین کی جانب سے روایتی اولمپکس ٹارچ ریلے میں گلوان کی وادی میں بھارتی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی چینی کمانڈر کو شامل کرنا بنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں