وزیراعظم ہائوس یونیورسٹی کیلئے 45 ارب کا مطالبہ کیا گیا، چیئرمین ایچ ای سی کا انکشاف

اسلام آباد(سی این پی)چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے انکشاف کیا ہے وزیراعظم ہائوس یونیورسٹی کے لیے ایچ ای سی سے 45 ارب روپے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈاکٹر طارق بنوری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ہائوس یونیورسٹی کے لیے اس خطیر رقم کا مطالبہ کیا گیا حالانکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کل ترقیاتی بجٹ 30 ارب روپے سے کم ہے۔ڈاکٹر طارق بنوری نے یہ انکشاف بھی کیا کہ خیبر پختونخوا کی وہ سب یونیورسٹیاں جو 2013 میں ٹھیک چل رہی تھیں وہ سب اب دیوالیہ ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں