اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ڈیڈ وکٹ بنانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)پر برس پڑے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔پاکستان نے پہلی اننگز 478 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 459 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 252 رنز اسکور کیے تھے۔راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے تیار کی گئی وکٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔فواد چوہدری نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے تیار کی گئی وکٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی ٹیسٹ میچ کے لیے پی سی بی کے ڈیڈ وکٹ کے انتخاب کرنے پر مایوسی ہوئی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس خطرناک پیس اٹیک ہے پھر ہمیں ایسی ڈیڈ پچز کی کیا ضرورت ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 12 مارچ سے شروع ہو گا۔
پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،وزیر اعظم
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد
لاہور میں بذریعہ ڈرون ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
ٹیکس اور ڈالر کے ریٹ بڑھنے سے خام مال میں کمی ادویات کی قلت کی وجہ بنی
17جولائی کو چور بازاری اور غنڈہ گردی ہوئی تو خون خرابا ہوگا،شیخ رشید
شہریوں کیلئے خوشخبری، کراچی میں آج سے پیپلز بس سروس کا آغاز
حمزہ شہباز کی پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا منصوبہ فعال کرنے کی ہدایت
آرمی چیف کو سعودی عرب کے اعلی ترین اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا گیا
عمران کو عالمی سازش نے نہیں میں نے گرایا، مولانا فضل الرحمان
ملک میں الیکشن فوری ہونے چاہئیں، اس سے پہلے ریفارمز ضروری ہیں،سراج الحق