عمران اشرف کی فلم دم مستم عیدالفطر پر ریلیز ہو گی

لاہور(سی این پی)مشہور ایکٹر،عمران اشرف نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پہ اپنی آنے والی اردو فلم دم مستم کی تصویر شئیر کی اور پنجابی فلم کی ڈیمانڈ کرنے پہ ایک مداح کو کہا کہ اگر یہ اردو فلم کامیاب ہوئی تو اسکے بعد لازمی پنجابی فلم کے لئے کام کروں گا ، جسکے بعد پنجابی فلم کے حوالے سے کئی لوگوں نے اس بات کو سراہا اور عمران اشرف سے کہا کہ ہمیں بے صبری سے آپکی پنجابی فلم کا انتظار رہے گا ہمیں امید ہے کہ آپکی پنجابی فلم اچھے سکرپٹ کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی پہ بنائی جائے گی جو کہ بے جان پنجابی فلم انڈسٹری کے لئے ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ فلم دم مستم عیدالفطر پر سینمائوں میں ریلیز ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں