بیلجیئم میں منکی پاکس کے مریضوں کیلئے قرنطینہ لازمی قرار

برسلز(سی این پی) بیلجیئم میں منکی پاکس کے مریضوں کیلئے 21 دن کا قرنطینہ لازمی قرار دیدیا گیا، بیس کیسز سامنے پر آنے برطانیہ میں بھی قرنطینہ لازمی کرنے پر سوچ بچار جاری ہے، یورپ، امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی 80 سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے بعد ایک اور عالمی وبا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، منکی پاکس نے بیلجئیم، برطانیہ اور امریکا سمیت کئی ممالک میں اپنے پنجے گاڑ دیئے۔برطانیہ میں محکمہ صحت نے منکی پاکس کے مریضوں کو اکیس دن قرنطینہ کا مشورہ دیا اورکہا کہ متاثرہ شخص کی ٹریول ہسٹری اور ملاقاتوں کی تفصیلات محکمہ صحت کو فراہم کرنا ہوں گی۔ برطانیہ میں اب تک منکی پاکس کے بیس کیسز کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ بیلجیم میں منکی پاکس کے چارمریض سامنے آنے کے بعد 21 دن کا قرنطینہ لازمی قرار دے دیا گیا۔عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں منکی پاکس کے مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں