مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

سری نگر(سی این پی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور قابض فورسز نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جس کے بعد دو روز میں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز ہی بھارتی عدالت نے دہشتگردی کی مالی معاونت کے جھوٹے مقدمے میں حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں