چین اور روس نے شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کی امریکی قرار داد ویٹو کردی

نیویارک(سی این پی)سلامتی کونسل میں شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی امریکی قرارداد چین اور روس نے ویٹو کردی۔امریکی قرارداد میں شمالی کوریا کو تیل فروخت کرنے پرپابندی کی تجویز دی گئی تھی۔امریکا نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کے باعث شمالی کوریا کوسزا دینے کا خواہاں تھا۔ یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں جاپان اور جنوبی کوریا نے دعویٰ کیاتھا کہ شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا غیر قانونی تجربہ کیا ہے، اس سے قبل آخری مرتبہ شمالی کوریا نے 2017 میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں