یونانی یونیورسٹیوں میں پولیس تعینات کرنے کا منصوبہ، طلبا بپھر گئے، پٹرول بموں سے حملے

روم(سی این پی) یونانی یونیورسٹیوں میں کیمپس پولیس فورس قائم کرنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 8 طلبا کو حراست میں لے لیا۔منصوبے کے خلاف ہزاروں طلبا سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھروں، پٹرول بموں اور بارودی مواد کا آزادانہ استعمال کیا۔ فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیلز برسا دئیے، آٹھ طلبا کو حراست میں لے لیا۔مظاہرین یونیورسٹی کیمپس کی حفاظت کے لیے نئی پولیس باڈی متعارف کرانے کے حکومتی منصوبوں پر شدید نالاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں