عالمی منڈ ی میں خام تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

نیویارک(سی این پی)یوکرین جنگ کے اثرات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، برینٹ کروڈ آئل 117 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تین اعشاریہ پچپن ڈالر کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں بھی تین اعشاریہ نوے ڈالر اضافہ ہو گیا ہے، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 114 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں