سیالکوٹ(سی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہےکہ پیٹرول کی قیمت 30 روپےبڑھانے کا مشکل فیصلہ کیا لیکن روز روز مرنے سے بہترہے غلطی کی تصحیح کی جائے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان جوبھی کال دیتے رہے مجھے کوئی پرواہ نہیں لیکن پورے صوبے میں انتشارپیدا کیا گیا، جلاو گھیراؤ کیا گیا اور آگ لگائی گئی، پولیس اوررینجرزاہل کاروں کوبھی زخمی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر بےقابو ہوگیا ہے اور معاشی ساکھ دائو پرلگی ہوئی ہے، پیٹرول کی قیمت 30 روپےبڑھانے کا مشکل فیصلہ کیا،بہت جلد گھی اورچینی کے لیے پیکج لے کر آرہے ہیں جب کہ 10 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 160 روپےتک کمی کردی ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ روز روز مرنے سے بہترہے غلطی کی تصحیح کی جائے، لوگوں کو احساس ہو گا کہ یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، عمران خان نےکسی کو اعتماد میں لیے بغیرپیٹرول مصنوعات کی قیمتیں کم رکھی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ عوام کوسہولتیں فراہم کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔
پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار
ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی ڈے جمعہ کو منایا جائے گا
جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
سینیٹ اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
صدر مملکت سے چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کا معاملہ پھرپریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کوبھجوادیا
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروجیکٹ کیلئے 519 کنال اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل
عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرگئی-دو مریض جاں بحق
پی ٹی آئی کاسینیئر رہنما حامد خان کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری