گوادر میں گاڑی سے 500 کلو چرس برآمد

گوادر(سی این پی)گوادر میں پولیس نے منشیات اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 500 کلو چرس برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک گاڑی سے 500 کلو گرام چرس برآمد کی گئی تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی تحویل میں لے کر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کےمطابق گوادر میں اپریل اور مئی کے مہینے میں منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 44 کیسز درج کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں